• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم دستگیر کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور


گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہوئے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے درج ہونے والے دو مقدمات میں خرم دستگیر عدالت میں پیش ہو گئے، سیشن عدالت نے ایک مقدمہ میں 26 اکتوبر اور دوسرے میں 10 نومبر تک خرم دستگیر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

خرم دستگیر کے خلاف بطور جلسہ منتظم ایک مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا مقدمہ میں کورونا وائرس ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل تھیں۔


تھانہ سول لائن کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج رائے افضال نے خرم دستگیر کی عبوری ضمانت 26 اکتوبر تک منظور کر لی جبکہ کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے 10 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔

تازہ ترین