• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: بس میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جاں بحق


بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 5 مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث بس میں سوار 5 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔


جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں خضدار جب کہ زخمیوں کو لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے لیویز حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین