• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو گرافرز نے میری زندگی کو سرکس بنا دیا تھا، جینیفر گارنر

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکارہ و سماجی کارکن 48 سالہ جینیفر گارنر نے پہلی بار فوٹوگرافرز کی جانب سے ڈیڑھ دہائی تک پیچھا کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمرے والوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی تھی۔جینیفر گارنر کو امریکا میں اینٹی فوٹوگرافر مہم کی متحرک کارکن سمجھا جاتا ہے ۔جینیفر گارنر کی مہم کی بدولت ہی ریاست کیلی فورنیا نے 2013 میں ایسے قوانین بنائے جن سے فوٹوگرافرز پر کسی کی بھی اجازت کے بغیر تصویر لینے پر پابندی لگ گئی۔اور اب جینیفر گارنر نے پہلی بار ذاتی اور ازدواجی زندگی سمیت بچوں کی تربیت و صحت پر فوٹوگرافرز کے پڑنے والے منفی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی زندگی کو ’سرکس‘ بنا دیا تھا۔جینیفر گارنر نے پی بی ایس میڈیا کے شو ’ٹیل می مور ود کیلی کوریگن‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فوٹوگرافرز نے 10 سال سے زائد عرصے تک ان کا اور ان کے بچوں کو پیچھا کیا۔ شوبز ویب سائٹ ای آن لائن کے مطابق جینیفر گارنر نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر یومیہ کم از کم فوٹوگرافرز کی 6 اور بعض اوقات 20 گاڑیاں ہر وقت کھڑی رہتی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق فوٹوگرافرز نے انہیں بیوٹی پارلر، شاپنگ مال، شوٹنگ سیٹ اور ہسپتال سمیت ہر جگہ جاتے ہوئے دیکھا اور ان کی ہر حال میں تصاویر کھینچیں۔جینیفر گارنر نے بتایا کہ فوٹوگرافرز نے حمل کے دوران ان کی تصاویر کھینچیں، بچوں کی پیدائش کے بعد تصاویر کھینچی، جب وہ پہلی بار بچے کے ساتھ باہر نکلیں تب ان کی تصاویر کھینچیں، جب ان کے بچے چھوٹے ہوئے تب تصاویر بنائیں اور جب ان کے بچے بڑے ہوتے گئے تب بھی ان کی تصاویر بنائی جاتی رہیں۔

تازہ ترین