• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ایک دن میں 2435کوروناکیسز کا نیا ریکارڈ قائم

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میںکورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،ایک دن میں 2435کورونا کے نئے مثبت کیسز کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے ۔اس حوالے سے یہ کورونا کے حوالے سے بدترین دن شمار کیا جارہا ہے ۔ ایک دن میں آج تک اس سے زیادہ متاثرین رپورٹ نہیں ہوئے تھے ۔حکام نے کورونا کیسوں کی تعداد میں ایک نیا ریکارڈ رپورٹ کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی آسٹریا بھر میں گیارہ اموات اور 1958 نئے انفیکشن کے ساتھ کو کورونا نمبروں کے لئے ایک افسوسناک ریکارڈ قائم کیا گیاتھا۔ کورونا کیسوں کی مجموعی تعداد 71844 تک پہنچ چکی ہےاور 16 نئی اموات سے اموات کی مجموعی تعداد941 ہوگی ہے اور 161 کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین