• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کا برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

اسلام آباد ( وقائع نگار ) پی آئی اے نے نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا اور کہا کہ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچایا جائیگا۔ نئے یورپی جہازوں کیساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن،اسلام آبادتامانچسٹرپروازیں براہ راست چلیں گی جبکہ پی آئی اےپیرس سےبھی اسلام آباد اور لاہورکیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تازہ ترین