• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر منتخب ہوا تو کورونا کی ویکسین فری کردوں گا، جو بائیڈن

ویلمینگٹن (اے ایف پی) امریکا میں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو امریکا میں تمام شہریوں کیلئے کورونا کی ویکسین مفت کردیں گے، ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کورونا کیخلاف ان کی قومی حکمت عملی کا حصہ ہوگی۔ امریکی صدارتی انتخاب سے 11 روز قبل کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے پاس موثر ویکسین دستیاب ہوگی تو اسے سب کیلئے مفت کردیں گے خواہ وہ شخص انشورڈ ہو یا نا ہو۔ اسی طرح ان کے مخالف امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ کورونا کی ویکسین آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جسے مفت ہونا چاہئے۔

تازہ ترین