• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اپنا جلسہ ملتوی کرے،حکومتی ترجمان

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات، بلوچستان میں امن وامان اور سیکورٹی تھریٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اپنا جلسہ ملتوی کرے ،دوسرے صوبوں سے لوگ آئیں گے جس کی وجہ سے بلوچستان میں کورونا پھیلے گا۔

نیکٹا کی جانب سے کلیئرنس کے بعد بے شک اپوزیشن اپنا جلسہ کرے حکومت بلوچستان انہیں تمام تر سہولیات فراہم کریگی۔

کوئٹہ جلسے میں 60سے 70فیصد لوگ دوسرے صوبوں سے آئیں گے جوبلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کاباعث بنیں گے ،حکومت بلوچستان جلسہ کی سیکیورٹی اورانٹری گیٹس پر سیاسی کارکنوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کریگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہاں تین چار سال قبل لوگ شام ہوتے ہی گھروں میں محصور ہوجاتے تھے ،بم دھماکے ،خودکش دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد ایک بہت بڑا سفر طے کرکے یہاں تک آئے ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے پاس لوگ نہیں اور نہ ہی وہ جلسے کیلئے تیار ہے ۔

تازہ ترین