اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی علالت کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت تمام کیسزکی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورٹ روم 1 کی کاز لسٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی اور سوشل میڈیا رولز بنانے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواستوں ، اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتی ، سنتھیا ڈی رچی کی رحمن ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست ، سنتھیا رچی کی ملک بدری روکنے کی درخواست سمیت دیگر مقدمات شامل تھے جنہیں ملتوی کر دیا گیا۔