• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی عمران کی گمشدگی افسوسناک عمل ہے، سعید غنی


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کی گمشدگی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

علی عمران سید کے انکےمحلے سے مبینہ اغواء پر ادارے سے ہمدردی کے لئے صوبائی وزیرسعید غنی نے جیونیوز کے دفتر کا دورہ کیا، دورے پر انہوں نے جیو نیوز کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ علی عمران کی گمشدگی افسوس ناک ہے ، واقعے کو چند گھنٹے ہوئے ہیں اس لئے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، البتہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے لئے علی عمران کی گمشدگی پریشان کن ہے کیونکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا واقعہ پیش آئے ابھی چند دن گزرے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی اس لئے بظاہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی فوٹیج چلائے جانے پر ہی واقعے کا گمان ہوتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی کو پسند ہو نہ ہو حقائق منظر عام پر لانا صحافتی ذمہ داری ہے، فرائض کی ادائیگی پر یہ رویہ افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین