پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں عوام اور جیالوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے کوئٹہ جلسے کو کامیاب بنائیں۔