• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا کی دوسری لہر، ایک ہی دن میں 41ہزار مریض رپورٹ

پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید شدت اختیار کر لی، ایک ہی دن میں مزید 41 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 99 ہزار تک جا پہنچی۔حکومت نے پیرس سمیت آٹھ بڑے شہروں میں رات کے لاک ڈاؤن کا دائرہ 54 اضلاع تک پھیلاتے ہوئے رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈؤن لگا دیا ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ اجلاس میں رات کے لاک ڈاؤن کے اوقات بڑھانے پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق رات کا لاک ڈاؤن شام 7بجکر 30 منٹ سے شروع کر صبح 6 بجے تک کر نے کے امکان ہیں۔
تازہ ترین