لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس امر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف ان سے ناراض ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین کے ہمراہ ایسٹبلشمنٹ کے کسی نمائندے سے ملاقات کی اور لاہور میں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اجازت کے بغیر نیب کی زیرحراست میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
یہ سب من گھڑت اور ٹوسٹڈ سٹوری ہے۔