• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے کا کیس، سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

سکھر(بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کررکھا ہے، جس کی سماعت احتساب عدالت سکھر میں ہوئی، سماعت کچھ دیر تک جاری رہی، عدالت نے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر سید خورشید احمد شاہ کو امراض قلب کے اسپتال این آئی سی وی ڈی سکھر سے بذریعہ ایمبولینس عدالت میں لایا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین