• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی قیادت کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، محسن داوڑ کو باہر جانیکی اجازت نہ ملی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اور سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچے تو ایئرپورٹ پر سیکورٹی حکام نے انہیں روک لیا۔

پی ٹی ایم رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ایئر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی اعلیٰ حکام کے ساتھ رات گئے تک رابطے میں رہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر پارٹی کے صوبائی و مرکزی رہنماؤں نے انکااستقبال کیا۔ 

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو ایئر پورٹ سے باہر جانے نہ دینے کی وجہ سے پارٹی کی صوبائی ومرکزی قیادت مسلسل پانچ گھنٹے ان کے ساتھ رہی۔

اے این پی کےصوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ایئر پورٹ سے اعلیٰ حکام صوبائی وزیر داخلہ اورسیکرٹری داخلہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ 

اس دوران مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اورسیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسے ناروا طرز عمل کو غیر آئینی اورغیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کراچی میں محسن داوڑ نے شرکت کی تو کوئٹہ جلسے میں شرکت کرنے میں کیا قباحت ہے جان بوجھ کر پشتونوں کے جذبات کو ابھارا جارہاہے ہم اس عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین