کراچی(محمدندیم/ اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین سید حیدر امام رضوی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی شفقت رحیم راجپوت نے ایک مشترکہ قرارداد میں کیپٹن(ر)صفدر کے معاملے پرچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے اور اس کیس کی سماعت اور انکوائری سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے روبرو کرنے کا مطالبہ کیا ہےاورکہا ہے کہ اس کیس میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر،تمام بار کونسلز کے وائس چیئرمینز اور صوبائی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو سننے کے لئے نوٹس کا اجرا کیا جائے۔