• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی انسدادسود مہم، آگاہی کیمپ ،پمفلٹ تقسیم

لاہور( نیوزرپورٹر ) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام انسداد سود مہم کے تحت شہر بھر میں کارڈ ڈسپلے مہم کا انعقاد کیا گیا۔مساجد کے باہر کارڈ ڈسپلے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں میں انسداد سود مہم کے حوالے سے ہینڈبل بھی تقسیم کیے گئے جبکہ انسداد سود مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد لگنے والے سود آگاہی کیمپوں میں بھی کارڈ ڈسپلے پروگرامز کیے گئے جن میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ربیع الاول کے مبارک ماہ کے آغاز سے ہی شہر لاہور میں جماعت اسلامی کی سود کے خلاف مہم "نبی ؐسے پیار اور سود سے انکار " کے نام سے جاری ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 12 ربیع الاول جمعتہ المبارک کی نماز کے مساجد کے بعد بھی کارڈ ڈسپلے پروگرامز کیے جائیں گے اور سود کے خلاف دستخطی مہم چلائی جائے گی۔ عوام سودی نظام معیشت کے خلاف ہماری اس جدوجہد میں ساتھ دیں اور مضر نامہ پر دستخط کرکے سودی نظام معیشت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں جاری سودی نظام معیشت کے حوالے سے کل منصورہ میں 25 اکتوبر کو ایک عظیم الشان سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت ملک بھر سے بڑے شیخوں اور عالم دین اس سیرت کانفرنس میں شریک ہوں۔
تازہ ترین