• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلی تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا کلاشنکوف کلچر فروغ لمحہ فکریہ ہے‘آصف اللہ مروت

پشاور (لیڈی رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت نے گزشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں مختلف طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعلی تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا کلاشنکوف کلچر فروغ لمحہ فکریہ ہے۔تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں کی ایک دوسرے پر ہوائی فائرنگ سے تاریخی درسگاہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔جسمیں کئی طلباء زخمی ہوئے انہوں نے حکام بالا سے ملوث اہلکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کو بند کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کرنا اپنی ناکامی کو چھپانے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین