آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نعمان اعجاز کی انسٹاگرام پر واپسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھر پور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ اُن کی تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔


نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’غلطیوں کو بھول کر سبق یاد کرتے ہیں کیونکہ یہی زندگی ہے۔‘

اس کے علاوہ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک انوکھی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے سمندری ڈاکو کا روپ اپنایا ہوا ہے۔


اداکار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ میں 2021 سے اتفاق کروں، مجھے کچھ شرائط و ضوابط دیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

نعمان اعجاز کی انسٹاگرام پر واپسی کے بعد اُن کے مداح بےحد خوش نظر آرہے ہیں اور اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے اُن کا استقبال کر رہے ہیں۔

اداکار نے کچھ گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اب تک 89 صارفین نے اُنہیں فالو کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ خوشی قسمتی سے میں اتنا معروف ہوگیا ہوں کہ کسی احمق نے میرا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک کرلیا ہے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیغام بھیجتے یا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

نعمان اعجاز نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ براہ مہربانی اس معاملے کی شکایت انسٹاگرام سے کریں تاکہ میرا اکاؤنٹ بحال ہوسکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید