• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کی نظر میں اُن کے مداح کون ہیں؟

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صارفین کو بتایا دیا کہ حقیقت میں اُن کے مداح کون لوگ ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں آمنہ الیاس ’وکٹری فنگر‘ سے جیت کا اشارہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے انداز سے ایسا لگ رہا ہے وہ اُن لوگوں کو جواب دے رہی ہیں جو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے اور اس کے باوجود بھی آپ میری تمام پوسٹس یعنی وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو میں کرتی ہوں تو یقین کریں آپ میرے مداح ہیں۔‘

ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ویک اینڈ کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں خود پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا تھا۔

انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

View this post on Instagram

#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on


آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

اپنی ویڈیو کےآخر میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘

تازہ ترین