• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 310 نئے کورونا کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9019 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ  کا شکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2598 ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 1590779 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، اور سندھ میں اب تک 143836 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 136 مریض صحت ہو چکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 4584 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4328 گھروں میں، 4 آئسولیشن مراکز میں اور 255 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 167مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 310 نئے کیسز میں سے 225 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 76، ضلع جنوبی 65، کورنگی 35، ضلع وسطی 29، ملیر 14 اور ضلع غربی میں 6 نئے کیسز سامنے آئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید بے نظیر آباد 8، حیدرآباد 8، قمبر-شہدادکوٹ 5، سکھر 5، مٹیاری 5، میرپورخاص 3، ٹنڈو الہیار3، دادو 3، ضلع بدین 2، جامشورو 2، لاڑکانہ 2، ٹھٹھہ 2، سانگھڑ سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین