وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9374 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں کورونا وائرس کے 304 نئے کیسز سامنے آئے۔
کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 162مریض صحتیاب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے، جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2598 ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثر 253 مریض زیرعلاج ہیں۔ ان میں سے 152 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ اس وقت کورونا کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبہ بھر کے 304 کورونا کیسز میں 244 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔