• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن کا 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے کہا کہ 27 اکتوبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ سیاہ منائے گی۔


ترجمان نے مزید کہا کہ ملک بھر کے چھوٹے، بڑے ہوائی اڈوں پر بینرز اور ہورڈنگز کی نمائش کی جائے گی۔

سعد بن ایوب نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی اور گیت بھی سنائے جائیں گے۔

تازہ ترین