• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار نے جانورں کی کھال سے اصلی دکھائی دینے والے نمونے بنالیے

دنیا میں اکثر لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور یہی تخلیقی صلاحتیں انہیں فنکار بنا دیتی ہیں۔

ایسے ہی ایک فنکار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے جانوروں کی کھالوں کو محفوظ بناتے ہوئے ان کی باقیات کے ذریعے اتنے خوب صورت مجسمے بنائے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہوئے بنا نہیں رہ سکے۔

زیر نظر تصویر میں ایک بلی کو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے پنجوں سے جار میں موجود کسی چیز کو نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

ان مجسموں کو فنکار نے اپنے فن کے ذریعے کیسے تخلیق کیا ہے، آئیے دیکھتے ہیں ۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا باتھ روم کے اندر موجود صابن کے جھاگ سے بھرے ایک ٹب میں بیٹھا ہوا ہے اور نہا دھوکر خوب صاف ستھرا لگ رہا ہے۔

شوکیس میں رکھے اس چوہے کو دیکھیے کتنا پیارا لگ رہا ہے، جس میں کاریگر نے اپنی فنکاری کے ذریعے چوہے کو اتنا صاف ستھرا دکھایا ہے کہ دیکھنے والا حیران ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔

زیر نظر تصویر میں آرٹسٹ نے اپنی کمال فنکاری سے پتنگے کو وائلن بجاتے ہوئے دکھایا ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

آرٹسٹ نے اپنے کمال فن کے ذریعے ان جانوروں اور ان کے کرداروں کو نکھار دیا ہے ، کسی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک چوہا لوہار کا کام کرتا نظر آرہا ہے ، تو کسی تصویر میں پتنگا وائلن بجاتا نظر آرہا ہے۔

ایک تصویر میں تو دو خرگوش اپنی کلاس میں بیٹھے ہوئے ریاضی کے سوالات حل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں دو چوہے بار میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین