• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خبرو اداکارہ سونیا حسین کو شہرِ لاہور پسند آگیا جس کا انھوں نے کھل کر اظہار کیا۔

سونیا حسین اکثر اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا سفر بھی مختلف شہروں میں جاری رہتا ہے۔

ممکنہ طور پر سونیا حسین اس وقت شہر لاہور میں موجود ہیں اور انھیں یہ شہر کتنا پسند ہے اس کا انھوں نے کھل کر اظہار کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

سونیا نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور لاہور ہے‘۔

View this post on Instagram

#lahorelahorehai

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn) on


جیسے ہی انھوں نے یہ پیغام شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان کی لاہور کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیے۔

کسی نے ان کی تصویر کو پسند کیا تو کسی نے ان کی کام کی تعریف میں چند جملے کہہ دیے۔

اسی طرح ایک صارف نے تو یہ تک پوچھ لیا کہ کیا وہ لاہور میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں آئی ہیں۔

تازہ ترین