• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(سٹاف ر پو ر ٹر)اے این پی ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن سے مقامی پارک میں شاہی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر سب کا ہے،اس کے مسائل بھی سب کے مشترک ہیں،اے این پی، کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے،کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کراچی کے تمام باشعور شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی، کراچی کی قدیم آبادیوں اور مارکیٹوں کو بغیر کسی پلاننگ کے مسمار کرنا قابل مزمت ہے، کے ایم سی سمیت تمام متعلقہ ادارے غریبوں کے گھر مسمار کرنے سے پہلے انہیں متبادل رہائش فراہم کریں ورنہ بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہےمہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے، عوام آئے دن خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں، جسکی وجہ سے ادارے تباہ ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء کی خاطر نااہل سلیکٹیڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہوگا۔

تازہ ترین