• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت علی چیف آف آرمی اسٹاف کی خصوصی ہدایت پر سی ایم ایچ لاہور میں داخل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار شوکت علی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور منقتل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ای بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے جب اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی ار کی طرف سے بھی شوکت علی کے لئے پھول بھجوائے گئے۔

تازہ ترین