• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جمشید کی برطانیہ بدری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2017 میں کھلاڑیوں سے رابطوں اور رشوت کی پیشکش کے جرم میں سزایافتہ پاکستانی ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید نے برطانیہ بدری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ناصر جمشید کی اہلیہ کے مطابق انھوں نے یہ اپیل برطانیہ کے ہوم آفس سے کی ہے۔ ڈاکٹر ثمرا افضل کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو سزا ختم ہو نے کے باجود ناصر جمشید ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ ان کے شوہر نے اپنے وکیل کے توسط سے امیگریشن ضمانت کی درخواست بھی دائر کی ہے، منظوری پروہ باہر آ سکتے ہیں۔ اسی دوران ان کی برطانیہ بدری کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں تاہم برطانوی قوانین کے تحت اگر کوئی غیر برطانوی شہری اپنی برطانوی بیوی یا شوہر کے ویزے پر وہاں کسی جرم میں ایک سال سے زائد کی سزا پاتا ہے تو اسے ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود ناصر جمشید کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے اور کہا جائے کہ وہ پاکستان سے اپنا کیس لڑیں۔

تازہ ترین