• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی کمپنی اتِصالات دنیا کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک قرار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتِصالات کو دنیا کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک قرار دے دیا گیاہے،اتصالات نے جنوبی کوریا، چین اور ہالینڈ کی ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اتصالات کی انٹرنیٹ اسپیڈ اٹھانوے اعشاریہ سات آٹھ رہی،اس نے تمام ٹیسٹس میں دیگر نیٹ ورکس کو مات دے دی، جنوبی کوریا کی ایس کے ٹیلی کام، قطر کی اوریڈو اور چین کی چائنیا موبائل بھی تیز ترین نیٹ ورکس کی فہرست میں شامل ہیں، متحدہ عرب امارات میں اتصالات صارفین اب اپنے گھروں سے تیز رفتار 5 جی فکسڈ نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،اتصالات خطے کی واحد ٹیلی کام کمپنی ہے جس نے سب سے پہلے تھری جی، فورجی اور فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔ اس کمپنی کو2019 میں بھی تیز ترین موبائل نیٹ ورک اور تیز ترین براڈبینڈ نیٹ ورک کا اعزاز ملا تھا،امارات ٹیلی کمیونیکیشن گروپ پی جے ایس سی کی ملکیت اتصالات ایک بین الاقوامی کمپنی ہے جو ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ کے 15 ممالک میں کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین