• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئرلائن کا اگلے ماہ سے 33 شہروں کیلئے دوبارہ فلائٹس کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سعودی عرب کی قومی ایئر لائن نومبر سے 33شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغازکر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئرپورٹ شامل ہیں۔ ائرلائن کے مطابق امریکہ کیلئے سفر کرنیوالے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئرپورٹ جا سکیں گے۔ فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے فضائی سفر کے طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرینگے۔

تازہ ترین