• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سالانہ حسابات کے آڈٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سالانہ حسابات برائے 2018، 2019کے آڈٹ کے دوران سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملازمین سے 8 ارب 14کروڑ90 لاکھ روپے کی وصولی ،انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کیں ،یہ انکشاف آ ڈیٹر جنرل آفس کی تیار کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عملہ نے آڈٹ کیلئے 14دستاویزات کا ریکارڈ فر اہم نہیں کیا ۔رپورٹ کے مطابق دو سال میں 4کروڑ 80 لاکھ روپے سٹیشنری ، کمپیوٹر اور دیگر اشیاء کے نام پر بغیر کسی منظوری کے جعلی خریداری کی گئی جس کی انکوائری کا حکم دیا گیا لیکن اس کی رپورٹ آڈٹ حکام کو نہیں دی گئی ۔ملازمین کو ایک کروڑ 40لاکھ روپے کا اعزازیہ بلا جواز دیا گیا۔الائونسز کی مد میں 45لاکھ روپے کی بلا جواز ادائیگی کی گئی ۔فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز اینڈ بناولنٹ فنڈ بورڈ نےکنٹری بیوشن کی مد میں 6 خو د مختار اداروں سے 2 کروڑ 68لاکھ روپے کی ریکوری نہیں کی ۔فنڈ نے ملازمین سے 8 ارب 14کروڑ90 لاکھ روپے کی وصولی تو کی لیکن انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کیں ۔رپورٹ میں فنڈ کی جانب سے چار ارب 23کروڑ14 لاکھ روپے کے اخراجات بغیر انشورنس کے کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

تازہ ترین