• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطیع اللّٰہ جان کے اغواء کاروں کی شناخت ممکن نہیں، رپورٹ

آئی جی اسلام آباد نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان اغواء کیس میں جے آئی ٹی کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ  اغواء کی ویڈیو میں نظر آنے والے اغواء کاروں کی شناخت ممکن نہیں۔

سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نادرا نے ویڈیو میں نظر آنے والوں کی شناخت سے معذوری ظاہرکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ویڈیو فوٹیج غیرمعیاری کیمرے سے بنی ہے، اغواء کاروں کی گاڑیوں کے نمبر بھی معلوم نہیں ہوسکے،تاہم گاڑیوں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔


آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں کہا کہ واقعے کی جگہ سیف سٹی کا کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا، واقعے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، کسی رہائشی نے بیان ریکارڈ نہیں کر ایا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بدھ کو مطیع  اللّٰہ جان ازخود نوٹس پرسماعت کرے گا۔

تازہ ترین