• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈنک کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا بےصبری سے انتظار

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بین ڈنک نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے نومبر میں شیڈول باقی میچز کھیلنے کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا، بین ڈنک نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ پہلی بار ٹرافی جیت کر لاہوری پرستاروں کے نام کریں اور انہیں خوش کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’میں ہوں قلندر دل سے‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کردیا ہے۔


پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔

ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین