• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے مختلف سیکٹرز کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے مخلتف شعبوں کے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اتھارٹی نے سی این جی، پاور سیکٹر، فرٹیلائزر سیکٹر اور صنعتی شعبے کے لیے گیس مہنگی کی ہے۔

اوگرا کے مطابق کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہوگی۔

جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

اسی طرح سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ریجن ٹو کے لیے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاور اسٹیشنز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا کے مطابق آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

تازہ ترین