• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کی ذمے دارانہ بیٹنگ، سندھ کا فائٹ بیک

سندھ کی ٹیم نے فواد عالم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کے خلاف فائٹ بیک کرلیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں سندھ نے 6 وکٹ پر 196 رنز بنالئے ہیں۔

فواد عالم 90 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ایک موقع پر سندھ کے ابتدائی 3 بیٹسمین صرف 48 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔


ادھر یوبی ایل گراؤنڈ پر بلوچستان کے 362 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

خرم شہزاد نے 5 اور یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری اننگز میں بلوچستان نے 1 وکٹ پر 34 رنز بنالیے ہیں۔

اسی ایونٹ کے ایک اور میچ میں سدرن پنجاب کے طلعت حسین نے ڈبل سنچری اور شان مسعود نے سنچری اسکور کی اور ناردرن کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت کے امکانات روشن کردیے ہیں۔

تازہ ترین