• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈنک چوکے، چھکے لگانے اور ببل پھلانے کیلئے پھر تیار


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک ایک بار پھر لاہور قلندرز کی طرف سے چوکوں اور چھکے لگانے کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بین ڈنک نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے باقی میچز کھیلنے کے پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے وہ ایک بار پھر چوکوں اور چھکوں کی برسات کرکے اور ببل پھلا کر قلندرز کے سپورٹرز کو جشن منانے کا موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلوی بیٹسمین نے کہا کہ وہ اس عزم کے ساتھ آرہے ہیں کہ 7، 8 ماہ سے پریشانیوں کے شکار لوگوں کو خوشیاں دے سکیں۔


بین ڈنک نے مزید کہا کہ پرامید ہوں کہ اس بار پاکستان میں ان کے لیے کافی تعداد میں ببلز کا بندوبست کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل 5 کے باقی میچز میں لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور پہلی مرتبہ ٹرافی اٹھائے گی۔

آسٹریلوی بیٹسمین نے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی تعریف کی اور کہاکہ دنیا بھر میں فرنچائزز اپنے 15 کھلاڑیوں تک محدود رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف لاہور قلندرز ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرسکتے ہیں۔

بین ڈنک نے مزید کہا کہ اس کی سب سے بڑی مثال حارث رؤف ہے، جو پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے ہیں، پی ایس ایل کے بعد بگ بیش کھیلے اور آج پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

تازہ ترین