پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا جمعے سے شروع ہوگا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔
دونوں ٹیمیں کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے، سیریز کے 6 میچز کے لیے 6 مختلف پچز تیار کی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
زمبابوے کی 20 رکنی ٹیم اب تک راولپنڈی کے آرمی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کرتی رہی ہے جبکہ پاکستان کے 22 رکنی اسکواڈ نے قدافی اسٹیڈیم میں 2 ایک روزہ پریکٹس میچز کھیلے ہیں۔
زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں نے اب شہر اقتدار کی جانب رخ کرلیا ہے، دونوں ٹیمیں دوپہر 1 تا شام 4 بجے روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 6 پچز تیار کی جارہی ہیں، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔