• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو ڈی جنیرو (جنگ نیوز) سابق برازیلی فٹبالر رونالڈینو کورونا میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے خود کو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ رونالڈینو برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں مقامی فٹ بال کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے اور میں خود کو مکمل طور پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔

تازہ ترین