آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مجھے ناپسند کرنے والے بھی میرے مداح ہیں، آمنہ الیاس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صارفین کو بتایا دیا کہ حقیقت میں اُن کے مداح کون لوگ ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں آمنہ الیاس ’وکٹری فنگر‘ سے جیت کا اشارہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے انداز سے ایسا لگ رہا ہے وہ اُن لوگوں کو جواب دے رہی ہیں جو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید