• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغمبر اسلامﷺ کا احترام پوری انسانیت کا احترام ہے، مزمل جماعتی

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل) پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے کہا ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام پوری انسانیت کا احترام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ چراغ اکیڈیمی جماعت منزل میں اجلاس کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے فرانس میں دوبارہ لگائے گئے ہیں ، جن سے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے، اس موقع پر برٹش مسلم آرٹس انٹر نیشنل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کے رہنماؤں قاری جاوید اختر چشتی،امام سبطین علی،استاد صفدر،صوفی محمد حسین جہلمی نے بھی شرکت کی، پیر مزمل حسین نے کہا کہ آزادی رائے کاحق یہ نہیں کہ دوسروں کے مذہب پر الزامات لگائے جائیں یا ان کے مذہبی رہنماؤں اور پیشواؤں کے خاکے بنائیں جائیں، ان کی بے حرمتی کی جائے، دنیا کے تمام مذاہب کو اپنی عبادات کرنے کی اجازت ہونی چاہیے،مذاہب کے درمیان نفرتیں پھیلانے والوں اور انتہا پسندی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں،شرپسند عناصر اس سے قبل بھی ایسی حرکات کرچکے ہیں ،امن کو برباد ہونے سے بچایا جائے، انتہاپسندوں کو ایسی حرکات سے روکاجانا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ فرانس کے شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں،حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔
تازہ ترین