• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمبیسی بلڈنگ کی غیر قانونی فروخت مرکزی ملزم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ریفرنس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت میں زیر سماعت جکارتہ میں پاکستانی ایمبیسی کی بلڈنگ کو غیر قانونی فروخت کرنے کے ریفرنس میں ملزم میجرجنرل(ر) مصطفی انور حسین کی وفات کے باعث ریفرنس نمٹا دیاگیا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے اس موقع پرتفتیشی افسر کی جانب سے ملزم میجر جنرل ریٹائرڈ مصطفیٰ انور حسین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے مرکزی ملزم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ریفرنس نمٹا دیااور کہاکہ ملزم وفات پاچکا ہے ریفرنس کو ختم کیا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین