کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک نامعلوم شخص نے ترک مسجد پر حملہ کر دیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا جس میں ایک شخص ترکی کے مذہبی معاملات کے ڈائریکٹوریٹ کےمنسلک اوبرن گالی پولی مسجد میں داخل ہوا اور وہاں لگے فانوس، کھڑکیوں کے شیشے اور پلازمہ ٹی وی سمیت دیگر قیمتی اشیاء کو توڑ دیا۔وہاں موجود شہریوں نے حملہ آور کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر پولیس کو فراہم کر دیں جس کے بعد اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔