• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند ربی کی قیادت میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند ربی کی قیادت میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی قیادت انتہا پسند اسرائیلی لیڈر یہودا گلیک نے کی۔ فلسطین حکام کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔فول پروف سیکورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

تازہ ترین