• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمار چوک منصوبے پر یکم دسمبر سے کام شروع کرنے کا گرین سگنل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے عمار چوک ری ماڈلنگ (توسیع) منصوبہ پر یکم دسمبر سے کام شروع کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے ، اس منصوبہ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کو 500ملین روپے کی رقم ریلیز ہو چکی ہے جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 754ملین روپے ہے ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس منصوبے کو یکم دسمبر سے شروع کرنے کیلئے کہا گیا ہے ، پہلے یہ منصوبہ آرڈی اے نے مکمل کرنا تھا تاہم بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ چکلالہ کینٹ بورڈ کی طرف سے شروع کروایا جائے گا ، واضح رہے کہ یہ منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے تاخیر کا شکار چلا آ رہا تھا تاہم اب توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جلد مکمل ہو گا جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہو سکیں گے۔
تازہ ترین