• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا لیبریونین کے مسائل کو ترجیحی بنیاں پر حل کیا جائے گا،چیف ایگزیکٹیو

پشاور(نیوز ڈیسک)چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر محمدجبارخان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نوتعمیرشدہ ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کر دیا جبکہ بنوں سرکل کے مختلف فاتر کا معائنہ کیا اور انتظامی امورکا جائزہ لیا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ واپڈاہائیڈرو لیبریونین کے مسائل کو ترجیحی بنیاں پر حل کیا جائے گا،پسکو کے نئے ڈیرہ سرکل کے قیام کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ کارکن دوران کار اپنی سیفٹی کو یقینی بنائیں ہم کارکنان کو آگاہ کرنے کے لئے سفیٹی سیمینار بھی منعقد کررہے ہیں،تاکہ وہ دوران کار اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، پسکو چیف نے کہا کہ پسکوملازمین بجلی لائنوں پر کام کے لئے باقاعدہ پرمٹ لے کر کام کریں،اورلائن پرفالٹ کے دوران کام کے وقت سیفٹی کے اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے،۔چیف ایگزیکٹیوپسکو نے بنوں دفاترکی ناکارہ گاڑیوں کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے ایس ای بنوں سرکل کو ہدایت کی کہ واپڈا کالونی مسجد ،پرانی گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات کا تخمینہ لگائیں ،اورایک جامع رپورٹ پیش کریں۔چیف ایگزیکٹیوپسکونے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنی کارکردگی کو بہتربنانا ہے بلکہ اپنے روئے کو بھی تبدیل کرنا ہے اور صارفین کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین