• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیں مایوس کیا‘فیاض خان

پشاور(نیوز ڈیسک)اخبارفروش یونین کے صوبائی صدرفیاض خان ‘ضلع پشاورکے صدررضا خان،جنرل سیکرٹری محمدرفیق اورسیکرٹری اطلاعات رحمن گل مہمندنے کہا ہے کہ اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکاکان ہمارے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں وہ وعدے توکرلیتے ہیں لیکن عملی طورپروہ اخبارفروشوں کیلئے کچھ نہیں کررہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکزی اورصوبائی حکومتیں وعدوں کے باوجودہمیں طفل تسلیاں دے رہی ہیں نہ تواخبارمارکیٹ کاقیام عمل میں لایاگیااورنہ ہی ہمیں ابھی تک ریلیف پیکیج ملاان حکومتوں نے ہمیں مایوس کردیا۔
تازہ ترین