• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آج صبح پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحے نے دل رنجیدہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحے پر دل رنجیدہ ہے۔

کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلندکرے ، شاہدآفریدی

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس افسوسناک سانحے کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اطلاعات تھیں، بچے اور مدرسے سافٹ ٹارگٹ تھے۔

تازہ ترین