• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: فنون لطیفہ سے وابستہ ایک ہزار افراد کی ہیلتھ انشورنس کرانے فیصلہ

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے ایک ہزار فنکار، ادیبوں اور شاعروں کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنکار جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ فیصلہ وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید سردار علی شاہ کی صدارت میں ہونے والی منیجمنٹ بورڈ آف انڈومنٹ فنڈ کی میٹنگ میں کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیرثقافت سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ فنکار اور ادیب ہمارے معاشرے کے انتہائی اہم فرد ہیں، جن کی ہر طرح سے مدد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد فنکار، ادیب اور فنون لطیفہ سے منسلک افراد کے لیے ایسے حالات پیدا کرنا ہے کہ وہ معاشرے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھلائیں۔ معاشرے کہ اس طبقے کی کسی بھی قسم کی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے۔



ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انشورنس کا نظام رائج ہے، اس لیے اب ہم سندھ بھر میں بھی یہ سسٹم لارہے ہیں۔ فنکاروں، شاعروں اور ادیبوں کی انشورنس کرنا محکمہ کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ ہے۔ اس فیصلے سے فنکاروں کی عزت نفس مجروع نہیں ہوگی۔

اس موقع پر ایک انشورنس کمپنی سے بریفنگ بھی لی گئی اور محکمے کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس سلسلے میں طریقہ کار کے ساتھ وصول ہونے والی درخواستوں کی چھان بین کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ جس کا حتمی فیصلہ منیجمنٹ بورڈ کریگا۔

منیجمنٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد پہلے مرحلے میں ایک ہزار فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کی جائیگی اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

میٹنگ میں بورڈ کے ممبران سید احمد شاہ، طلعت حسین، ایوب کھوسو، شجاعت حسین، جی ایم، پی ٹی وی، ڈاکٹر اسحاق سمیجو، محمد اسماعیل جتوئی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت علیم لاشاری اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین