• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں 11فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 11.15 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 65.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 11.15 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 59.06ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ ستمبر2020 میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 26.51 ملین ڈالرکے اخراجات آئے جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ ستمبر2019 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 20.51ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔مالی سال 2019-20 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 212.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

تازہ ترین