• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر کامیابی سے قابو پایا، صدر عارف علوی

کورونا پر کامیابی سے قابو پایا، صدر عارف علوی


لاہور(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عا رف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے دوران بہتر حکمت عملی سے اس موذی وبا پر قابو پایا مگر آج بھی کورونا ختم نہیں ہوا‘ ہمیں ابھی بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے‘اگر پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا جاتا تو مزدور طبقہ بھوک سے مرجاتا۔ کوروناکے باوجود آج معیشت مضبوط ہے‘ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں مگر اس کے باوجود ہم بہترین معیشت کے ساتھ ترقی کی طرف رواں دواں ہیں ، بہترین حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان دینا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا ۔ وہ منگل کے روز گورنر ہائوس لاہور میں کورونا ہیروز کیلئے منعقدہ” شان پاکستان ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ابھی ہمارے امتحانات ختم نہیں ہوئے پاکستانی عوام کیلئے علاج کروانا ممکن نہیں بلکہ احتیاط کے ساتھ بیماریوں سے بچنا ضروری ہے‘ ہمیں فخر ہے کہ آج کورونا کے ہیروز کو ایوازڈ دیئے گئے جبکہ اصل اجر تو اللہ تعالی سے ملے گا ۔

تازہ ترین