• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال کرپشن، رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت

پنجاب کے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہرنفیس نے ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے کی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو اس معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر 15 دن میں رپورٹ پیش کریں۔


واضح رہے کہ ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اسپتال میں تنخواہوں کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین